القادر یونیورسٹی سوہاوہ میں طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد

0 25

سوہاوہ: القادر یونیورسٹی سوہاوہ جہاں نہ صرف جہلم کے طالب علم بلکہ پاکستان بھر سے طالب علم حصول علم کی خاطر یہاں آ رہے ہیں۔

یقیناً مستقبل میں بالخصوص جہلم و بل عموم پاکستان بھر کے لئے یہ علم کی شمع بنے گی جہاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات و ریسرچ کی تعلیم بھی لازم و ملزوم ہے تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلباء یہاں سے حاصل کردہ تعلیم کو اپنے مقصد حیات میں دنیاوی و دینی زندگی کو عملی طور پر اختیار کرکے معاشرے کے بہترین رکن بنیں۔

اس سلسلہ میں القادر یونیورسٹی میں نئے شامل ہونے والے طلباء و سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں فاتح طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی سادہ و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سمیت صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم، موٹیویشنل سپیکر آصف جٹ، صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی و دیگر افراد نے شرکت و خطاب کیا، اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ و طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر امجد الرحمٰن نے مختصر و جامع الفاظ میں القادر یونیورسٹی کے مقاصد بتائے، نیز کیسے ان مقاصد کے اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا رہا ہے اور کیسے یہاں سے فارغ التحصیل طلباء معاشرے میں بہترین کردار ادا کرنے کے لئے ان کی تربیت کی جاتی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.