ڈومیلی: غیرت کے نام پر نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد، دو ملزمان گرفتار

0 15

سوہاوہ: انسانیت کی تذلیل، غیرت کے نام پر بااثر افراد کا نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد، بااثر ملزمان متاثرہ نوجوان کی برہنہ ویڈیوبھی بناتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے علاقہ دانی داہرہ میں غیرت کے نام پر بااثر افراد کا نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کرتے رہے اور ملزمان نوجوان کو برہنہ کر کے ویڈیو بھی بناتے رہے، متاثرہ نوجوان بااثر افراد سے جان بخشی کے لئے معافیاں مانگتا رہا۔

ملزمان میں شمریز آصف شیر عرف شیرو اور شہزاد شامل ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.