ضلع جہلم میں اڑیال ہرن کے شکار کی قیمت 25 ہزار ڈالر مقرر

0 8

سوہاوہ: پنجاب حکومت نے اڑیال ہرن کے شکار کی قیمت 25 ہزار ڈالر مقرر کر دی، 15 دسمبر سے 31 مارچ تک نایاب نسل کے اڑیال ہرن کے شکار کی اجازت ہوگی۔

پنجاب وائلڈ لائف نے ضلع جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں نایاب ہرن اڑیال کی ہنٹنگ ٹرافی کا فیصلہ کیا ہے، وفاق نے صرف 16 اڑیال شکار کرنے کی اجازت دی ہے، ایک ہرن کے شکار کی قیمت 25 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، ہنٹنگ ٹرافی کیلئے پرمٹ کی نیلامی پانچ دسمبرکو پنجاب وائلڈ لائف لاہورآفس میں ہوگی، مقررہ روز نیلامی نہ ہونے کی صورت میں 8 دسمبرکو دوبارہ نیلامی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اڑیال کی ہنٹنگ ٹرافی 15 دسمبرسے 31 مارچ تک کی جا سکتی ہے، ہنٹنگ ٹرافی کے پرمٹ کی نیلامی میں حصہ لینے والے شکاریوں کو درخواست کے ساتھ پانچ ہزار امریکی ڈالر زرضمانت جمع کروانا ہوگا جبکہ ایک پرمٹ کی ریزورپرائس 25 ہزار امریکی ڈالررکھی گئی ہے سب سے زیادہ بولی دینے والے شکاری کو پرمٹ دیاجائے گا۔

واضع رہے کہ گزشتہ برس ریزورپرائس 18 ہزارامریکی ڈالرتھی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.