بڑاگواہ میں 3 روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد، 135 سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا فری آپریشن

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ الکوثر ویلفیئر کی بلڈنگ میں مسلم ہینڈز میرپور کی طرف سے لگایا گیا تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔
اس فری آئی کیمپ کا افتتاح راجہ عدنان کیانی اور راجہ احتشام کیانی کے والد محترم راجہ محمود کیانی اور محمد کامران انچارج مسلم ہینڈز گوجرخان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس فری آئی کیمپ میں ایک ہزار سے زائد اوپی ڈی رہی جبکہ ایک ہزار سے زائد مرد و خواتین بچوں کو فری عینکیں دی گئی۔
روڈ سیفٹی کیلئے نوجوانوں میں ایک سو کے قریب فری ہیلمٹ دیئے گئے، شوگر کے مریضوں میں تیس سے زائد فری شوگر مشینیں تقسیم کی گئی۔
اس کیمپ میں مرد اور خوتین کے 135 سے زائد آنکھوں میں موتیے کے آپریشن کئے گئے، تمام مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی گئی، تمام مریضوں کو اور ان کے ساتھ آنے والے تمام افراد کو دن کاکھانا مفت فراہم کیاگیا، یہ چوتھا کیمپ ہے اور یہ کیمپ ہر سال لگایاجاتاہے۔
مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے افراد نے کہا کہ یہ مسلم ہینڈز کا اچھااقدام ہے جو ایک دور دراز علاقے میں آ کرغریب اور مستحق افراد کا انکی دہلیز پر مفت آنکھوں کے آپریشن کئے اور اچھے انتظامات کئے گئے، اللہ پاک کیمپ لگانے والوں کو اجر دے اور اللہ پاک مزید نیکی کے کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین