بچوں کے بنیادی حقوق اورتحفظ کی فراہمی کیلئے والدین، معاشرہ اور ریاست کاکردار انتہائی اہم ہے۔ سلیمہ منیر

سوہاوہ: بچوں کے بنیادی حقوق اور تحفظ کی فراہمی کے لیے والدین معاشرہ اور ریاست کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ان خیالات کا اظہار سلیمہ منیر پروگرام ڈائریکٹر پودا پاکستان نے یوتھ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر چائلڈ رائٹس موومنٹ اور ادارہ PODAپاکستان کے افسران،چائلڈ رائٹس مو و منٹ کے سینئر ممبر صفدر رضا اور یو گڈ آرگنائزیشن سے اشتیاق گیلانی مہوش آفریدی،ہاشوفاؤ نڈیشن، عالیہ سعید اور لیاقت مسیح،ڈاکٹر روبینہ فرید، قومی کمیشن برائے حقوق اطفال نے شرکت کی۔اس تقریب میں 200سے زائد بچوں والدین اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر بچیوں اور بچوں نے مختلف ٹیبلو شو ‘ گانے ‘تقاریر اور مزاحیہ معلوماتی خاکے پیش کیے جس میں بچوں کے بنیادی حقوق اور تحفظ جیسے پیغامات پر مبنی تھے۔بچوں کی رنگا رنگ پرفارمنس نے حال میں موجود شرکاء کے دل جیت لیے اور انہوں نے بچوں کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا۔
پروگرام ڈائریکٹر پودا پاکستان سلیمہ منیر نے کہا آپ بچے ہمارا نہ صرف کل ہے بلکہ ہمارا آج بھی ہیں آپ کے بہترین مستقبل کے لیے والدین ‘اساتذہ ‘معاشرہ اور ریاست کا مثبت کردار انتہائی ضروری ہے۔آپ کے اندر بہت سی صلاحیتیں ہے اور آپ کو ایسے ہی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں پر آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں اور اگلے سال اس سے بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
روبینہ فرید(NCRC) نے کہا کہ بچیوں اور بچوں کو اپنی حفاظت کے بارے میں علم ہونا بہت ضروری ہے آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ اچھا چھونا اور برا چھونا کیسے ہوتا ہے CRM اور دیگر ادارے اسی لیے کام کر رہے ہے کہ کہ بچے اپنے حقوق کے بارے میں جان سکیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔
محمد لیاقت یوتھ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن(اسلام آباد)نے کہا کہ ہر دن بچوں کا ہوتا ہے بچوں کے بغیرکائنات کی کوئی چیز مکمل نہیں ہر کام میں آپ کی رائے لینا ہم بڑوں پر فرض ہے آپ کو رائے دینے کی آزادی ہے۔
اس موقع پر پودا جگنی تھیٹر گروپ چکوال نے تعلیم سب کا حق موضوع پر آگاہی کھیل پیش کیا جس میں بچیوں اور بچوں کو تعلیم کے حصول کے برابر مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا اور بتایا کہ بچی کی تعلیم خاندان کی تعلیم ہے بچیوں اور بچوں کی تعلیم کے معاملات میں برابری کی جائیں۔
کھیل کو شرکاء اور بچوں نے بہت پسند کیا اور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر تعلیم کی اہمیت پر آگاہی کھیل پیش کیا اور بچوں کے اس پروگرام میں رونق بخشی۔