سوہاوہ شہر کے گلی محلوں منشیات کی فروخت سرعام جاری

0 16

سوہاوہ۔ شہر کے گلی محلوں منشیات کی فروخت سرعام جاری ، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی۔

پولیس تھانہ سوہاوہ کے کریک ڈاؤن کے باوجود منشیات فروش دیدہ دلیری سے سوہاوہ میں منشیات فروخت میں مصروف ہیں اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے دوچار کرنے میں مصروف ہیں۔

شام ہوتے ہی منشیات کے عادی نوجوان صرافہ بازار اور مین بازار کے سنگم میں ویران حویلی میں جوک در جوک پہنچ جاتے ہیں جبکہ قریبی مارکیٹوں کی خالی دوکانوں میں گھس کر نشہ پورا کرتے نظر آتے ہیں۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم اور پولیس تھا نہ سوہاوہ سے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.