سوہاوہ کے معروف شخصیت راجہ شجاعت رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

سوہاوہ کے معروف شخصیت راجہ شجاعت رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، دعوت ولیمہ میں جہلم کی معروف سیاسی و سماجی، کاروباری مذہبی شخصیات کی شرکت،راجہ شجاعت کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راجہ شجاعت کی طرف سے نثار مارک سوہاوہ میں اپنے ولیمہ کی پر تکلف دعوت دی گئی جس میں تحصیل سوہاوہ اور ضلع جہلم کی مشہور سیاسی و سماجی کاروباری مذہبی شخصیات جن میں ن لیگ کے سابق ایم این اے چوہدری ندیم خادم، سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد، سابق ایم پی اے مہر فیاض، سابق چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر، سابق کونسلر واجد بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
کھانے کے دوران مختلف سیاسی مسائل اور موجودہ ملکی صورتحال موضوع بحث رہی۔ دعوت کے اختتام پر تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے دولہا راجہ شجاعت کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کی شادی شدہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ راجہ شجاعت نے ان تمام شخصیات کا اپنی مصروف زندگی سے وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی آمد میرے لئے باعث مسرت ہے۔