دیوان حضوری گدی نشینی کا تنازعہ؛ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور راجہ تنویر پنوار نے فریقین کے درمیان صلح کروا دی

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ ملک نثار نے سیاسی و سماجی شخصیت راجہ تنویر پنوار اور ڈی ایس پی سوہاوہ کے ہمراہ سوہاوہ کے علاقے دیوان حضوری میں گدی نشینی کے تنازعہ اور فریقین کے درمیان صلح کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقے دیوان حضوری میں عرصہ دراز سے دونوں فریقین میں گدی نشینی کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر سیاسی و سماجی شخصیت راجہ تنویر پنوار نے ڈی ایس پی سوہاوہ خالد ملک اور ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ ملک نثار کے ہمراہ دونوں فریقین کے مابین اس تنازعہ کا حل کروایا اور فریقین کے درمیان صلع کروائی جس پر اہلیان علاقہ سمیت ہر مکتبہ فکر نے اظہار تشکر کیا۔
دونوں فریقین کے مابین عرصہ دراز سے گدی نشینی کی وجہ سے تھانے درخواستوں سمیت عدالتوں میں کیسیز زیر سماعت تھے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ ملک نثار کی طرف سے دونوں فریقین میں صلح پر انہیں شہریوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
ملک نثار ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کی ہمیشہ کسی بھی تھانے میں بطور تعیناتی کہ کوشش رہی ہے کہ وہ زمینوں اور دیگر معاملات میں رشتہ داروں کے مابین تنازعات کو باہمی مشاورت اور مقامی سماجی شخصیات کے ساتھ مل کر حل کریں اور فریقین میں صلح جوئی کروائیں۔
انہوں نے سوہاوہ میں اپنی تعیناتی کے دوران ایک عرصہ سے دیوان حضوری کی گدی نشینی کے تنازعہ کو حل کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے کیونکہ یہ تنازعہ عرصہ دراز سے چل رہا تھا جس پر مثبت کوشش کے بعد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ ملک نثار نے ڈی ایس پی سوہاوہ خالد ملک اور سیاسی و سماجی شخصیت راجہ تنویر پنوار کے ساتھ مل کر اس کو حل کیا۔