سوہاوہ میں پٹرول پمپ مالکان نے شہریوں کو لوٹ مار کا سلسلہ سر عام شروع کر دیا

0 35

سوہاوہ: پٹرول پمپ مالکان کی سر عام لوٹ مار جاری اے سی آفس کے جعلی بل ہم تیار کرتے ہیں جو جرمانہ کرنے آیا اس کے پول بھی کھولنا جانتے ہیں پمپ ملازمین کی سر عام دھمکیاں، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ پر سنگین الزامات۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں پٹرول پمپ مالکان نے شہریوں کو لوٹ مار کا سلسلہ سر عام شروع کر رکھا ہے پیمانے میں واضح کمی اور مسلسل شکایات کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سمیت متعلقہ اتھارٹیز نے کبھی پیمانے چیک کرنے کی زحمت نہ کی فوٹو سیشن کی حد تک سال میں ایک بار پیمانے چیک کر کے اعلی افسران کو بھی ماموں بنا لیا جاتا ہے جبکہ حقیقت میں اہلیان سوہاوہ کی طرف سے مسلسل پٹرول پمپس کے خلاف شکایات لگائی جا چکی ہیں۔

الصبح شیل پمپ پر پیمانے کی شکایت کے متعلق جب وہاں کے ملازمین سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سمیت میونسپل کمیٹی کے جعلی بل بنتے ہیں اگر ہم پر کوئی جرمانہ کرنے آیا تو ان کے جعلی بلوں کے سارے راز کھولے گئے اہلیان سوہاوہ نے پمپس مالکان کی طرف سے شہریوں کا لوٹ مار کو روکنے کے لیے بھر پور آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ صرف فوٹو سیشن نہ کیا جائے بلکہ شہریوں کو لوٹنے والوں کے پمپس کو سیل کیا جائے پورا سال لوٹ مار جاری رکھی جاتی ہے اور سال میں صرف ایک بار جرمانہ کروا کر پھر سے لوٹ مار جاری رکھی جاتی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.