لانگ مارچ؛ سوہاوہ میں ہم نے کسی کے پینا فلیکس نہیں اتارے۔ راجہ یاور کمال

0 56

سوہاوہ: راجہ یاور کمال نے کہا کہ ہم نے سوہاوہ میں لگائے گئے بورڈز پر پینا فلیکس نہیں اتارے۔

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور ایم پی اے راجہ یاور کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری طرف سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے استقبالیہ پینا فلیکس لگائے گئے تھے ان کے اوپر پینا فلیکس لگا دئیے گئے۔

ایم پی اے نے کہا کہ ہم نے ایڈورٹائزنگ ٹھیکیدار کو کہا ہے کہ ہمارے طرف سے لگائے گئے پینا فلیکس کے اوپر کیوں پینا فلیکس لگائے ہیں آپ سے ہمارا معاہدہ ہو چکا ہے اور ایڈوانس پیمنٹ بھی کر دی گئی، آپ ایسا نہ کریں، ٹھیکیدار نے ہمارے پینا فلیکس لگے رہنے دئیے ہیں، جو پینا فلیکس ہمارے پینا فلیکس کے اوپر لگائے گئے تھے ان کو اتار دیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.