لانگ مارچ پر سوہاوہ میں پی ٹی آئی راہنماؤں کے فلیکس لگانے پر اختلافات، بات تھانے تک پہنچ گئی

دینہ/ سوہاوہ: لانگ مارچ پر سوہاوہ میں پی ٹی آئی راہنماؤں کے فلیکس لگانے پر اختلافات، بات تھانے تک پہنچ گئی، تھانہ سوہاوہ میں سی او بلدیہ سمیت 15 افراد کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے استقبال کے لئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خوش آمدید کے بینر لگائے گئے تھے لیکن تمام بینر اتار کر ان کی جگہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ یارو کمال اور چوہدری زاہد اختر کے بینرز لگا دئیے گئے۔
اس پر تحریک انصاف کے دونوں گروپوں کے درمیان سخت کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ فواد چوہدری گروپ کی جانب سے سی او میونسپل کمیٹی سوہاوہ اور 14 ملازمین کے خلاف رپورٹ درج کروا دی گئی۔
اس حوالے سے سی او میونسپل کمیٹی سوہاوہ اظہر مجید نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ فلیکس لگانا اور اتارنا سیاسی کارکنوں، ایڈورٹائزر اور اشتہاری بوڈز مالکان کا کام ہوتا ہے۔ ہم بوڈز مالکان سے ٹیکس لیتے ہیں وہ جس کے چاہیے فلیکسز لگوائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں واقع والے دن ضلع کچہری جہلم تھا وہاں سے دفتری ٹائم کے بعد گوجرخان چلا گیا تھا میں سوہاوہ رکا ہی نہیں۔