ملک میں فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن آزاد ہوجائیں تو پھر ہر پارٹی کو صبر کرنا چاہیے۔ سراج الحق

سوہاوہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سوہاوہ کا دورہ کیا، سراج الحق نے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کے بیٹے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار افسوس کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور دیگر عہدداران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ جوان بیٹے کی جدائی والد کو بڑا دھجکا ہوتی ہے، ہم ضیاء اللہ شاہ بخاری کے بیٹے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ان کی فیملی نے اللہ کی رضاکی خاطر صبر کا دامن نہیں چھوڑا ان کے دکھ درد کو بانٹنے اور حوصلہ دینے آئے ہیں۔
ملک صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن آزاد ہوجائیں تو پھر ہرپارٹی کو صبرکرنا چاہیے۔ حکومت اور اپوزیشن کے کردار اور رویے سے عوام مایوس ہیں، 30 اکتوبر لاہور مینار پاکستان پر بہت بڑا یوتھ کنونشن جا رہے ہیں، لاکھوں میں نوجوان شریک ہوں گے۔ نوجوانوں کو جمع کر کے ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔