پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

سوہاوہ: ایس ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرول محمد بن اشرف کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول رضا اللہ خان کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال اور ہمراہ ٹیم نے ماہ اکتوبر کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 مجرمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر جعلی اور بوگس نمبر پلیٹ لگانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 مقدمات درج کروائے گئے اور 1 منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈھائی لیٹر شراب برآمد کر کے مجرم کو پابند سلاسل کیاگیا، دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے 30 افراد کی مدد کی گئی۔
جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پوسٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سب انسپکٹر وسیم انتصار نے کہا کہ کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور دوران عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور ان کے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔