سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ کی گیارہویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ گینگ ریپ، مرکزی ملزم گرفتار

سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ کی رہائشی گیارہویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ گینگ ریپ، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کی رہائشی گیارہویں جماعت کی طالبہ (ع) کو تین افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے لڑکی (ع) کو ہوٹل کے کمرے میں لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم حبیب اللہ اور طالبہ کے درمیان دوستی تھی، ملزم حبیب اللہ طالبہ کو ورغلا کر بڑاگواہ سے لاہور کے ایک ہوٹل میں لے گیا جہاں پہلے سے 2 دوست موجود تھے، ملزمان طالبہ کو زیادتی کے بعد سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
لڑکی کے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم حبیب اللہ خان ولد ایوب سکنہ بڑاگواہ کو گرفتار کر لیا اور مزید دو ملزمان کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔