سوہاوہ کے علاقہ پدھری میں چچا نے بھتیجے کو فائرنگ کر کے قتل اور بھابھی کو زخمی کر دیا

0 19

سوہاوہ کے علاقہ پدھری میں چچا نے بھتیجے کو فائرنگ کر کے قتل اور بھابھی کو زخمی کر دیا، ملزم بیٹے سمیت موقع سے فرار، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے زخمی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پدھری میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی،چچانے اپنے سگے بھتیجے سلیمان اور بھابھی (س) پر مبینہ فائرنگ کردی، فائرنگ سے بھتیجاجاں بحق جبکہ بھابھی زخمی ہوگئی، خاتون کو دو گولیاں لگیں جبکہ بیٹے کو تین گالیاں ماری گئیں۔

ملزم ضمیر بیٹے سمیت موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمی خاتون اور مقتول کی لاش کو ٹی ایچ کیو سوہاوہ منتقل کردیاگیا۔

پولیس تھانہ ڈومیلی اور ڈی ایس پی سوہاوہ موقع پر اطلاع ملتے ہی پہنچ گئی، کرائم سین یونٹ موقع پرپہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے۔ پوسٹمارٹم کے بعد میت ورثاکے حوالے کردی گئی۔ قتل کی وجہ تا حال معلوم نہ ہو سکی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.