پیپلز پارٹی ضلع جہلم کا اجلاس، چوہدری تسنیم ناصر نے ناراض ساتھیوں کو راضی کر لیا

سوہاوہ: پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر نے پارٹی کی تنظیم نو کے لیے اجلاس، ناراض ساتھیوں کی شرکت، تنظیم نو کیلئے مشاورت، چوہدری تسنیم ناصر نے ناراض ساتھیوں کو راضی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ میں پیپلز پارٹی کے صدرکی قیادت میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر نے پارٹی کے موجودہ اور سابقہ تمام عہدیداران کو اجلاس میں مدعو کیا۔ اجلاس میں عہدیداران نے باری باری اپنی تجاویز پیش کی اور صدر تسنیم ناصر سے مشاورت کی گئی۔
سوہاوہ سے جنرل سیکرٹری جہلم مرزا عبدالغفار اور حلقہ پی پی 25 کے امیدوار نے اپنے وفد کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس کی کارروائی کرتے ہوئے ضلعی صدر سے ناراض ساتھیوں کو راضی کر کے دوبارہ پارٹی میں کام کرنے کو ترجیح دی بعد میں سب کا شکریہ ادا کیا۔