سوہاوہ پولیس کی کارروائی، کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے 2 جنسی بھیڑیئے گرفتار

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
محمد قاسم ولد محمد خالد حسین سکنہ جھرنا ڈاکخانہ کرونٹہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم اور شہزاد احمد ولد عبدالوحید سکنہ محلہ تالاب سوہاوہ جہلم نے کمسن بچے کو گھر کی بیٹھک میں رسی کے ساتھ باندھ کر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
تھانہ سوہاوہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔