ڈومیلی میں سکول ٹیچر نے جنسی بلے کا روپ دھار لیا، 9 طلباء سے غیر اخلاقی حرکتیں، استاد گرفتار

0 16

سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ کی تاریخ کا سب سے ہولناک کیس، سکول کے بچوں سے جنسی حراسگی کا واقعہ، ڈومیلی میں سکول ٹیچر نے جنسی بلے کا روپ دھار لیا، 9 طلباء کے ساتھ نازیبا حرکات، طلباء کے والدین کی درخواست پر 377-B کے تحت مقدمہ درج، پولیس نے بھیڑیئے نما ٹیچر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈھوک رحیم بخش ڈاکخانہ گوڑھا چوہدریاں کے رہائشی عبدالرزاق ولد محمد عنایت نے تھانہ ڈومیلی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 11 ستمبر کو میرے پوتے محمد الیاس جس کی عمر 11 سال ہے نے بتایا کہ میری کلاس کے انچارج قاسم حسین غیر اخلاقی حرکات کرتے ہیں۔ میرے علاوہ محمد دین ولد محمد اشرف، ساکن ڈھوک چوہان کے بیٹے صائم علی، عدیل حسین ولد نذیر حسین ساکن گوڑھا چوہدریاں کے بیٹے محمد فیضان، محمد اسلام محمد عمران، محمد احسن فیصل سمیت دیگر کے ساتھ بھی غیراخلاقی حرکات کرتا ہے۔

تھانہ ڈومیلی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کلیم عباس نے زیر دفعہ 377B ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے جنسی بھیڑیئے قاسم حسین کو ڈرامائی انداز میں گرفتارکر لیا ہے۔ طلباء کے والدین نے محکمہ تعلیم کو بھی کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی۔

علاقہ مکینوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے تا کہ بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے قوم لوط کے پیروکاروں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.