راجہ تنویر پنوار کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات، سیاسی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

سوہاوہ: سیاسی و سماجی شخصیت حاجی راجہ تنویر پنوار کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے مکمل طورپرمسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی راجہ تنویر پنوار نے لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے خصوصی ملاقات کی، اس ملاقات کے موقع پر ایم این اے کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے۔
دونوں شخصیات نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت علاقائی مسائل پر گورنر پنجاب سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے دونوں رہنماؤں کو مکمل طور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔