سوہاوہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

0 22

سوہاوہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناصرشاہ ولد حبیب شاہ قوم آفریدی سکنہ محلہ سرائے ڈاکخانہ بذھ بیر شیخ محمدی تحصیل و ضلع پشاور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے تین ضرب رائفل 12 بور رپیٹر فولڈنگ بٹ، دو عدد کلاشنکوف فولڈنگ بٹ، 4 عدد میگزین12 بور، 4 عدد میگزین کلاشنکوف، ایک ٹوپا 12 بور معہ راونڈز برآمد کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.