سوہاوہ میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 4 مسافر زخمی

0 19

سوہاوہ میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس بارش سے پھسلن کے باعث الٹ گئی، خواتین سمیت 4افراد شدید زخمی، ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی سے راولپنڈی جانے والی مسافروں سے بھری بس نمبری SGK-2237 جب ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے مقام پر پہنچی تو موسلادھار بارش کی پھسلن کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر اُلٹ گئی۔

حادثہ سے بس میں سوار عامر ولد محمد اقبال سکنہ بڑاہ گواہ دینہ ، عشرت پروین زوجہ محمد خالد سکنہ ککری پوٹھی ، تہمینہ کوثر زوجہ محمد زاہد سکنہ کلرہ ڈومیلی اور ابراہیم ولد محمد ظفر سکنہ ڈومیلی شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد دی اور ایک شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ دیگر مسافر محفوظ رہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.