عید الاضحیٰ؛ سوہاوہ کی تمام یونین کونسلز کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بہترین کارکردگی

سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ کی 9یونین کونسلز میں عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں ملک ضمیر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سوہاوہ کی زیر نگرانی 9کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے جس میں سیکرٹری یونین کونسلز اور نائب قاصدان کی ڈیوٹیاں لگائی گئی۔
تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل پیل بنے خان،پنڈ متے خان،لہڑی،پھلڑے سیداں،ڈومیلی،ججیال،کوہالی،نگیال،اڈرانہ میں کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے اور عید الاضحیٰ کے موقع پرالائشوں اور کچرا اٹھانے کیلئے سٹاف تعینات کیاگیاتھا۔
سیکرٹری یونین کونسل اور نائب قاصدان کے کنٹرول میں ڈیوٹی سرانجام دی، اس کی نگرانی ملک ضمیرحسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سوہاوہ، مریم ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور میڈم انعم بابر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے کی۔ تحصیل بھرسے جتنی بھی شکایات موصول ہوئیں ان کو فوری طور پرحل کردیاگیا۔
ملک ضمیر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تمام سٹاف کو شاباش دی جنہوں نے عید کے دنوں میں ڈیوٹی سرانجام دی۔ہر یونین کونسل میں دو ڈمپنگ سائٹس بنائی گئی تھیں اور جانوروں کی الائشوں اور کچرا وغیرہ دفن کرکے چونے کا چھڑکاؤ کیاگیا۔ اہلیان علاقہ نے اس اقدام کوسہراتے ہوئے تحصیل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔