اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ

سوہاوہ: عید الاضحیٰ پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو ناجائز منافع خوری پر بھاری جرمانے متعدد کو وارننگ دی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر کی شہریوں کو حکومتی نرخوں پر اشیائے خوردو نوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف کارروائیاں میں سبزی، گوشت فروٹ پر ناجائز منافع خوری کرنے پر پندرہ ہزار سے زائد جرمانے جبکہ روٹی کے کم وزن کی فروخت پر بھی متعدد نان بائیوں کو وارننگ اور جرمانے کیے۔
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر نے سوہاوہ بازار کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مختلف دکانداروں کو چیک کیا جس پر مہنگی داموں فروخت پر انہیں جرمانے کیے، انفورسمنٹ انسپکٹر شہزاد بھی اے سی سوہاوہ کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردو نوش کی مہنگے داموں فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بالخصوص عید الاضحیٰ سے قبل خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف نہ صرف بھاری جرمانے کیے جائیں گے بلکہ ان پر مقدمات درج کروا کر دکانیں بھی سیل کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات میں بازار کا وزٹ کروں گی، خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔