اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھنے سے ہم ڈینگی سے مکمل نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ

0 26

سوہاوہ: حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈینگی کے بچاؤ کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے متعلق بریف کیا۔ ڈینگی بخار کے سیزن میں ڈسپرین کے استعمال سے پرہیز کرنا ہے ایسے مریضوں کو فی الفور ہسپتال منتقل کرے۔

ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال سمیت سوہاوہ کے تمام رورل ہیلتھ سینٹر میں کاونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے بھی عوام میں آگاہی پفلٹ کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بروقت اختیار کی جا سکیں۔

اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور گورنمنٹ ہی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا جس کے لیے کمیونٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، گھروں میں کھلے پانی کی ٹینکیوں جو ڈھانپ کر رکھے اور بالخصوص اپنے اردگرد گلی محلوں میں کھلی جگہوں پر جہاں بھی صاف پانی کھڑا ہو تو فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایات پر انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی بچاؤ کے لیے کمپین چل رہی ہیں، ٹی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیہی علاقوں کے ہیلتھ سینٹرز میں بھی ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ وارڈز بنائی گئی ہیں تاکہ مریضوں کو ہر ممکن اور فوری طبعی امداد دی جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے گھروں میں جاتی ہیں جس کے تحت وہ گھر گھر خواتین کو اس حوالے سے آگاہی دیں گی۔

میونسپل کمیٹی میں منعقد ہونے والے سیمینار کے بعد آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.