پی ڈی ایم نامی لوٹ مار کے ایکسپرٹ ٹولے نے مایوس کیا۔ عوامی سروے

0 21

سوہاوہ: پی ڈی ایم نامی لوٹ مار کے ایکسپرٹ ٹولے نے مایوس کیا، مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا، تجربہ کاری کا دعویٰ کرنے والوں عوام سے ہر گز مخلص نہیں بلکہ اپنی کرپشن کے الزامات میں سزاؤں سے بچنے کے لیے اقتدار حاصل کر کے ریلیف لینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔عوامی سروے میں حکومت کے خلاف متوسط طبقہ سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق عوامی سروے میں شہریوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نامی اس کرپٹ ٹولے نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے، کرپٹ ٹولہ اس ملک پر مسلط ہو گیا ہے جو صرف اور صرف اپنے کیسیز کو ختم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے، اس کرپٹ ٹولے کو ملک کی غریب عوام کو ریلیف دینے سے کوئی سروکار نہیں، الیکشن سے قبل مزید قرضے لے کر قیمتوں کو کچھ کم کر کے دوبارہ عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے یہی ٹولہ پھر مسلط ہونے آئے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال سے پاکستان کا دیگر ممالک میں مذاق بنتا جا رہا ہے یہ کیسی جمہوریت ہے جو عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے کو جمہوریت کا نام نہیں دیا جا سکتا کسی کو غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں مہنگائی سے تنگ غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکی ہے، مزدور کے لیے ایک وقت کی روٹی بھی پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے پی ڈی ایم کی تجربہ کاری بے نقاب کر دی ہے، یہ ٹولہ کبھی بھی ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا باری لگانے والوں نے اس بار بھی باری لگانے کے لیے معاہدہ کیا ہوا ہے، عمران خان سمیت نواز شریف اور زرداری کی تجربہ کار ٹیمیں اس عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہیں، الیکشن سے قبل قرضوں کے بوجھ تلے ڈبو کر کچھ ریلیف دے کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جاتی ہے اور آنے والے پہلے والوں پر الزامات لگا دیتے ہیں ملک میں الزام تراشی اور چور ڈاکوؤں کے الزامات کی سیاست ہو رہی ہے۔

سروے میں عوامی حلقوں نے مہنگائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ملک کو تجربہ گاہ بنانے کے بجائے مل کر سنجیدگی سے غریب عوام کا سوچیں اور مشترکہ حکمت عملی سے مہنگائی پر قابو پانے کا لائحہ عمل اپنائیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.