ملکی تعمیر و ترقی کے لیے تعلیم کا فروغ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، راجہ پرویز اشرف

0 17

سوہاوہ: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان سویٹ ہومز کی زیر انتظام سوہاوہ گوجر خان کیڈٹ کالج اور بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طلباء و طالبات نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی، سید خورشید وفاقی وزیر آبی وسائل، سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان اور اراکین قومی اسمبلی بھی شریک تھے۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ہماری قوم کو اپنی نوجوان نسل سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، نوجوان اپنی تمام تر صلاحیتوں کو حصول علم کے لیے بروئے کار لائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوجوان نسل پر قوم کو سنوارنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ملکی تعمیر و ترقی کے لیے تعلم کا فروغ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم کے زیر کفالت بچوں نے ہمیشہ تعلیم کے میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اپنی محنت کے بل بوتے پر سویٹ ہومز کے بچوں کا میرٹ پر کیڈٹ کالجز میں داخلہ لینا قابل تحسین ہے، سویٹ ہوم بے سہارا اور یتیم کی بہترین تربیت گاہ ہے،بے سہارا بچوں کی بہترین کفالت پر سربراہ سویت ہوم زمرد خان اور ان کی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.