عوام کے مسائل کا حل میری ذاتی ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او جہلم محمد عامرخان نیازی

0 16

سوہاوہ: راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔

کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ، ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی سمیت تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران، نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل میری ذاتی ذمہ داری ہے، کسی شہری کے جائز مسائل حل کرنے میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔ کھلی کچہری کا مقصد انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے اور عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو بہتر بنانا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے۔

کیپٹن (ـر) محمد عامر خان نیاز نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ سوھاوہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔

کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو موقع پرہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.