تکبر اور غرور خاک ہو چکا ہے، عدلیہ اور فوج کا کردار خراج تحسین ہے۔ راجہ اویس خالد

سوہاوہ: راجہ اویس خالد نے کہا کہ تکبر اور غرور خاک ہو چکا ہے، جھوٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا، عدلیہ اور فوج کا کردار خراج تحسین ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد کی طرف سے اظہار تشکر کے لیے ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والا پروگرام سیاسی جلسے میں تبدیل اور میاں محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ن لیگ کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور نعرے بازی کی۔
سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد نے اپنی رہائش گاہ پر اظہار تشکر کے لیے کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
راجہ اویس خالد اور سابق سٹی ناظم نائیک چوہدری محمد شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر پر جھوٹ بولنے والا آج اپنے جھوٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔گیارہ بجے ہیلی کاپٹر پر آنے والے کو عوام کی تکالیف کا احساس نہیں تھا، میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنے دن رات ایک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سے عہد کرتا ہوں کہ نہ پہلے کرپشن کی نہ اپنے والد کی عزت ساکھ وقار پر کوئی داغ لگنے دیا، آئندہ بھی آپ لوگوں کی خدمت کے لیے اپنے دن رات ایک کروں گا، نیازی ٹولے نے ہماری سیاست کو نقصان پہنچایا، کنٹینر پر تقریریں کرنے والے کو اس کا غرور اور تکبر لگ گیا۔
راجہ اویس خالد نے حلقہ کی عوام کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی قیادت اس ملک کی ترقی خوشحالی وقار اور سلامتی کے لیے اپنے دن رات ایک کریں گے، اس ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے اس ملک کی وقار ساکھ اور عزت کو بلند کرنا جانتے ہیں۔
راجہ محمد اویس خالد نے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انتہائی مختصر وقت میں رمضان المبارک میں اس اظہار تشکر میں شریک ہوئے۔