سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں دو موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر، 2 موٹرسائیکل سوار زخمی

سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں تیز رفتار 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، دونوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کے علاقہ بڑاہ گواہ پٹرول پمپ کے قریب 2 موٹرسائیکل آمنے سامنے ٹکرا گئے جس سے دونوں موٹرسائیکل سوار محمد نعیم اور محمد احسان شدید زخمی ہو گئے۔
دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ڈومیلی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا۔