جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار، چرس اور ہیروئن برآمد

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری، 4 ملزمان گرفتار، مجموعی طور پر 5 کلو 110 گرام چرس اور 510 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش ملزم نعیم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خاور کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 550 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 360 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 510 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔