میٹرک کے نتائج؛ سوہاوہ کے ہونہار طالب علم نے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

0 86

سوہاوہ: گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول کے طالب علم کا اعزاز، میٹرک کے سالانہ رزلٹ میں رانامعاذ قیوم نے تحصیل سوہاوہ سے1059 نمبر کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کارزلٹ کا اعلان کر دیا جس میں گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول سوہاوہ کے طالب علم نے اعزاز حاصل کر لیا۔

رانا معاذ قیوم نے سالانہ میٹرک کے رزلٹ میں تحصیل بھر سے ٹوٹل 1100 نمبر میں سے 1059 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن کر لی۔ رانامعاذ قیوم نے اپنے والدین اساتذہ اکرام اور سکول کا نام روشن کر دیا۔

سماجی حلقوں کا سکول اساتذہ اور والدین کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کو مزید محنت اور کامیابیاں حاصل کرنے پردعائیں دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.