مرزا عبدالغفار کی طرف سے راجہ سفیر اکبر کی پی پی پی میں شمولیت پر عشائیہ کا اہتمام

سوہاوہ: مرزا عبدالغفار جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کی طرف سے راجہ سفیر اکبر کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔
اس عشائیہ میں ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر، چوہدری اورنگ زیب جنرل سیکرٹری پی پی پی نارتھ جرمنی، چوہدری علی اصغر ممبر پنجاب کونسل، ماسٹر صفدر سینئر راہنما، ملک عرفات صدر تحصیل دینہ، افتخار سینئر راہنما قلم دان، شیخ انیس نائب صدر سوہاوہ،امجد شاہ نائب صدر تحصیل سوہاوہ،شوکت علی مغل سٹی صدر سوہاوہ،راجہ ممتاز سینئر نائب صدر سوہاوہ، راجہ وسیم اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری لیڈیز سوہاوہ اور علاقے کے معززین جیالوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔
الیکشن کمپین میں تیزی لانے کی ہدایات دی گئی اور عہدیداران نے راجہ سفیر اکبر کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔