سوہاوہ کے اندھے قتل کا معمہ حل، 50 ہزار روپے لے کر شہری کو قتل کرنے والا اجرتی قاتل گرفتار

0 109

سوہاوہ کے اندھے قتل کا معمہ حل،ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابراور ٹیم نے 50 ہزار روپے لے کر شہری کو قتل کرنے والے اجرتی قاتل کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سوہاوہ کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ملزم کامران نے رمضان المبارک کے مہینے میں شہری محمد صغیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ملزم اجرتی قاتل ہے اور اس نے پیسے لے کرشہری کو قتل کیا تھا، ملزم کی درست طور پر شناخت پریڈ بھی ہوئی ہے، واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور اور قتل کےلئے لی گئی اجرت50 ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاے گا۔ انہوں نے ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش اور نقد انعام سمیت تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.