سوہاوہ میں انتظامیہ کی غفلت، کرپشن اور لوٹ مار سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

0 125

سوہاوہ: انتظامیہ کی غفلت کرپشن اور لوٹ مار سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے، کوئی پوچھنے والا نہیں، ڈپٹی کمشنر صرف جہلم شہر تک محدود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ سیاسی یتیمی کے بعد انتظامیہ کے ہاتھوں لٹنے لگا، واٹر سپلائی سکیمیں سونے کی چڑیا بنی ہوئی ہیں، نہ تو آج تک میونسپل کمیٹی کا آڈٹ ہوا اور نہ ہی کسی ادارے نے اس لوٹ مار کا نوٹس لیا۔

میونسپل کمیٹی میں چیف آفیسر نے بھی لوٹ مار پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، آئے روز موٹریں خراب اور مرمت کے نام پر لاکھوں روپے کے بلز پاس کیے جا رہے ہیں، عوام بھی پانی کی عدم دستیابی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، کسی کے منہ میں زبان تک نہیں، نہ ہی کبھی کسی نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کو درخواست دی اور نہ ہی شکایت کی۔

کمشنر راولپنڈی اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ اس سیاسی یتیم لاوارث شہر کی بے حس، بے زبان عوام پر ترس کھاتے ہوئے پانی کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیں کیونکہ بے حسی سے صرف سیاسی ہی نہیں بلکہ معصوم بچے بوڑھے اور خواتین بھی شدید گرمی میں پانی کی عدم دستیابی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.