ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائیاں، بکری چور سمیت 3 ملزمان گرفتار، بکریاں اور اسلحہ برآمد

0 116

ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے بکری چور سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، بکریاں اور اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اور 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کی شناخت عرفان،یاسر اور طلعت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزم طلعت سے 6 شاخ بکریاں برآمد کر لی گئیں، ملزم عرفان اور یاسر سے 30بور پسٹل مہ راؤنڈ برآمد کر لیے گئے، پولیس نے ملزمان کے مقدمات درج کر لئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.