سوہاوہ کے قریب قربانی کا بیل کار سے ٹکرا گیا، 3 افراد شدید زخمی

0 152

سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر قربانی کا بیل سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا، حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سوہاوہ میں شیرباز ہوٹل جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب قربانی کا بیل بھاگتے ہوئے جی ٹی روڈ پر آ گیا اور سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا جس سے کار الٹ گئی، حادثہ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ بیل شدید زخمی ہو گیا جسے موقع پر ہی ذبح کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کاشف ولد تنویر، شمائلہ زوجہ ذیشان اور 12 سالہ گوہر ولد ذیشان بھی شامل ہیں۔ تینوں افراد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جن کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.