پاکستان تحریک سچ کے امیدوار برائے ایم پی اے فتح خان چوہدری کا سوہاوہ کا دورہ

سوہاوہ: پاکستان تحریک سچ کے امیدوار برائے ایم پی اے فتح خان چوہدری نے تحصیل سوہاوہ کا دورہ کیا، طارق مغل نے پاکستان تحریک سچ کے کارکنان کے ہمراہ ان استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک سچ کے امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 26 فتح خان چوہدری نے تحصیل سوہاوہ کا دورہ کیا، اس موقع پر پاکستان تحریک سچ کے رہنما طارق مغل نے اپنے کارکنان کے ہمرا ان استقبال کیا، ان ہار پہنائے اور ان پھول نچھاور کئے۔
اس موقع پر فتح خان چوہدری نے ورکر کے ساتھ میٹنگ کی ان کو پارٹی کے منشور کے بارے میں بتایا اور ان کے علاقے کے مسائل بارے گفتگو کی اور ان یقین دہانی کروائی کے آپ مسائل حل کروانے کی کوشش کریں گے۔