سوہاوہ کے قریب مسافر وین پل سے ٹکرا گئی، خاتون سمیت 3 مسافر شدید زخمی

سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس پل سے ٹکرا گئی، حادثہ میں خاتون سمیت 3مسافر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب بکڑالہ پل جی ٹی روڈ پر مسافر ہائی ایس پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 26 سالہ عزیر ولد زبیر سکنہ چکوال، 38 سالہ صفیہ زوجہ اقبال سکنہ میرپور آزاد کشمیر اور 48 سالہ محمد شبیر ولد عبدالحمید سکنہ مظفر آباد آزاد کشمیر شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔