لوڈشیدنگ تو ملکی مسئلہ ہے لیکن بجلی کی وولٹیج معیاری سطح پر رکھنا واپڈا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ عوامی حلقے

0 100

پڑی درویزہ: بجلی کی لوڈشیدنگ تو ملکی مسئلہ ہے لیکن بجلی کی وولٹیج معیاری سطح پر رکھنا واپڈا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار علاقہ واپڈا سب ڈویژن خانپور چکوال کے زیر نگرانی علاقوں کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو پورے پاکستان کا مسئلہ سمجھ آتا ہے لیکن بجلی کی دستیابی کے وقت بجلی کی وولٹیج کو درست رکھنا سب ڈویژنل اور ایگزیکٹو انجینئرنگ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

واپڈا آئیسکو خانپور چکوال سے گرد و نواح سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوتا لیکن ساتھ ہی بجلی کی دستیابی کے وقت وولٹیج کی کمی کا مسئلہ صارفین کے لئے سخت مشکلات کا باعث بنتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پانی کی زیر زمین نصب شدہ میزائل موٹروں سے مکانات کی چھتوں پر نصب پانی کے ٹینکروں میں پانی منتقل کرنے کے لئے کم از کم 185سے190بجلی کی وولٹیج کی ضرورت ہوتی ہے جو شدید گرمی کے موسم میں صرف 170سے 175تک وولٹیج دستیاب ہوتی ہے جس کی وجہ سے گھریلوں صارفین کو پانی بھرنے اور دیگر الیکٹرانک کی مصنوعات خطرے میں رہتی ہے ۔۔

عوامی حلقوں نے کہا کہ آئیسکو سب ڈویژن خانپور چکوال کے حوالہ سے ڈائیریکٹر آئیسکو اسلام آباد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ایگزیکٹوانجینئر اور ایس ڈی او کو خصوصی ہدایت دیں کہ بجلی کی دستیابی کے وقت وولٹیج کی مطلوبہ مقدار185سے 190تک رکھنے کو از حد یقینی بنائیں تا کہ کم وولٹیج کی وجہ صارفین کی مشکلات میں کمی آسکے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.