دارارقم سکول ڈومیلی کیمپس چار بچوں نے حفظ قرآن مکمل کر لیا

سوہاوہ/ ڈومیلی: دارارقم سکول ڈومیلی کیمپس چار بچوں نے حفظ قرآن مکمل کرلیا، قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کاانعقاد کیاگیا، بچوں کو گفٹس اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں قائم دارارقم سکول کے مزید 4بچوں نے حفظ قرآن مکمل کر لیا۔ اس موقع پر ان طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں حفظ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ ایک طالبہ شانزہ ابرار نے صرف ایک سال کے دوران ہی حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر دارارقم سکول ڈومیلی عرفان الحق نے کہا دارارقم سکول اور انتظامیہ قاری فواد ریجنل مونیٹرنگ شعبہ حفظ وناظرہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور بچوں کی حوصلہ افزائی اور دادرسی کے لیے ڈومیلی تشریف لائے، ہمارے سکول کے 20 بچے حفظ قرآن مکمل کر چکے ہیں جبکہ 22 بچے حفظ قرآن کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری طرف سے تمام حفاظ مفصل کھوکھر جھنگ کھوکھراں، عبداللہ مظہر دندی رسیلہ، عبیدالرحمٰن دندی رسیلہ اور حافظہ شانزہ ابرار چنجلوٹ کو اور ان کے والدین کو بہت بہت مبارک پیش کرتاہوں اس کے ساتھ ساتھ قاری صاحبان بالخصوص قاری وقاص، تمام اکیڈمک سٹاف، نان اکیڈمک سٹاف اورتمام بچوں کے والدین کو بہت بہت مبارک ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ کامیابی قاری کی محنت، والدین کے تعاون اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ سکول ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔