سوہاوہ میں بارش کی پھسلن کے باعث مسافر وین کی بس کو ٹکر، 5 مسافر زخمی

0 357

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر بارش کی پھسلن کے باعث مسافر وین بے قابو ہو کر مسافر بس کے ساتھ جا ٹکرائی ، 2 خواتین سمیت 5 مسافر شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں ریسکیو 1122 اسٹیشن جی ٹی روڈ کے سامنے بارش سے پھسلن کے باعث مسافر وین بے قابو ہو کر مسافر بس کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 5 مسافر نعمان ولد منور سکنہ خوشاب، 54 سالہ بدر خان ولد محمد بشیر سکنہ دینہ، 54 سالہ خالد ولد محمد علی سکنہ راولپنڈی، 15 سالہ ایمان دختر نثار احمد سکنہ جہلم اور 45 سالہ روبینہ زوجہ نثار احمد سکنہ جہلم شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 فوراً موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.