ڈومیلی میں نامعلوم چور ایک ہی رات میں ایک دوکان اور سروس اسٹیشن کا صفایا کر گئے

ڈومیلی: چراغ تلے اندھیرا،ڈومیلی کے مختلف علاقوں میں آئے دن چوری کی وارداتوں میں اضافہ، نامعلوم چور ایک ہی رات میں ایک دوکان اور سروس اسٹیشن کا صفایا کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے علاقہ ڈومیلی کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے، چور آئے روز محنت کشوں کی دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے میں مصروف ہیں مگر تھانہ ڈومیلی پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل ناکام دیکھائی دیتی ہے۔
گزشتہ روز بھی رسولپور سروس اسٹیشن اور سماہل گاؤں میں ایک شاپ کر چور دروازے کے کنڈے کاٹ کراندر داخل ہوئے۔ سروس اسٹیشن سے موٹریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ سماہل گاؤں میں کنڈاکاٹا گیالیکن پٹرول کے علاوہ کوئی چیز چوری نہیں ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔
بڑاگواہ، ڈومیلی، رسولپور،مغل آباد کے علاوہ کئی علاقوں میں چور سرگرم ہیں، واردات ہونے کے کئی گھنٹے بعد تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ کر صرف مالکان کو تسلی دینے کاخاموش ہوگئی۔
شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایسے واقعات میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ تھانہ ڈومیلی پولیس مکمل چوروں کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہو چکی۔ شہریوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تھانہ ڈومیلی کے عملہ کو الرٹ رکھا جائے اور رات کو علاقوں میں گشت میں اضافہ کیاجائے اور علاقے کو پرامن بنانے بنائے اور چوریوں میں ملوث چوروں کو جلد ازجلد گرفتار کیاجائے۔