ڈومیلی پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث اہم ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ رقم اور موٹر سائیکلز برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈومیلی ناصر محمود اور ٹیم نے رابری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم امجد علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مسروقہ 2 موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 3000 ہزار روپے برآمد کر لیے، ملزم کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمات درج کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔