والدین کیساتھ ٹیچرز کا رابطہ رکھنا بچے کے مستقبل کیلئے اہم کردار ثابت ہوتا ہے۔ چوہدری احسن محمود

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں قائم دی ویژن سکول اینڈ کالج میں ٹیچرز والدین میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس میں سکول کالج میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر چوہدری محمد احسن محمود نے میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ والدین کیساتھ ٹیچرز کا رابطہ رکھنا بچے کے مستقبل کیلئے اہم کردار ثابت ہوتا ہے، یہ رابطہ ہر ماہ میں ایک بار ہواکرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پسماندہ علاقے میں تمام سہولیات سے آراستہ سکول اینڈ کالج کا تحفہ دیا جس میں میٹرک سے فارغ طلباء و طالبات انگلش لینگوئج کورس، کمپیوٹر کورس سیکھ سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ صاف ستھرا ماحول، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی، اعلی تعلیم یافتہ سٹاف موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو طلباء و طالبات کی بہتر مستقبل کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور اس پسماندہ علاقے سے شہر میں جا کر جو بچیاں تعلیم حاصل نہیں کرسکتی تھی ان کی دیلیز پر تعلیم دینے کا ارادہ کیا، ہم ایف ایس سی، آئی سی ایس، آئی کام، ایف اے آئی ٹی کیساتھ ساتھ علاقہ بڑاگواہ میں پہلی مرتبہ بی ایس پروگرامز شروع کرنے کا سہرا بھی دی ویژن سکول اینڈ کالج کو جاتا ہے۔ مستحق اور بچیوں کیلئے خصوصی پیکج دیاجائے گا۔