ملک بھر کی طرح سوہاوہ میں بھی یوم تکریم شہداء ملی عقیدت و احترام سے منایاگیا

سوہاوہ: ملک بھر کی طرح سوہاوہ میں بھی یوم تکریم شہداء ملی عقیدت و احترام سے منایاگیا جس میں مادر وطن پر جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر اور اے ایس پی سوہاوہ معاذ احمد نے سوہاوہ نے معرکہ وانا کے ہیرو کیپٹن حسنات شہید کے مزار اور بہادر سپوت فاتح چھمب کیپٹن سید شبیر شاہ شہید کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور اے ایس پی سوہاوہ شہید کے مزار پر عقیدت کا نذرانہ پیش کیا اور شہید کی جرات و بہادری سے جان کی قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر کیپٹن شبیر شہید کے چھوٹے بھائی سید کبیر حسین شاہ اور اہل خانہ جبکہ شہید کیپٹن حسنات کے بھائی راجہ شفقات اور راجہ گلفام بھی موجود تھے۔ صحافی برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔