آئندہ الیکشن میں عمران نیازی کی سیاست کو ساری زندگی کیلئے دفن کر دیں گے۔ راجہ اویس خالد

سوہاوہ میں پاکستان آرمی سے اظہار یکجہتی کیلئے سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیاگیا، ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اویس خالد نے کہا کہ عمران خان ایک یہودی ایجنڈے کے تحت اس ملک میں آیا اور پاکستان کی سالمیت کو اور عوام اور افواج پاکستان کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی، آنے والے الیکشن میں عمران نیازی کی سیاست کو ساری زندگی کیلئے دفن کر دیں گے۔
ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔