سوہاوہ کے قریب ڈمپر بجلی کی مین تاروں سے چھو گیا، 35 سالہ ڈرائیور جاں بحق

سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر بجلی کی مین تاروں کے ساتھ ڈمپر جا ٹکرایا ، 35سالہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ ڈمپر بری طرح جل گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ ترکی ٹول پلازہ کے مقام پر ڈمپر گزر رہا تھا کہ اچانک بجلی کی مین تاروں کے ساتھ جا ٹکرایا جس سے ڈمپر میں سوار 35 سالہ محمد سفیان ولد محمد یاسین سکنہ لہڑی بانٹھ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ڈمپر کو آگ لگ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کیا۔