وفات پانے والے شہری کو زندہ ظاہر کرنے پر تحصیلدار سوہاوہ، گرداور اور پٹواری کے خلاف مقدمہ درج

0 117

سوہاوہ: تھانہ اینٹی کرپشن نے وفات پانے والے شہری کو زندہ ظاہر کرنے پر تحصیلدار سوہاوہ محمد سہیل رضوان گرداور اسجد محمود، پٹواری مظہر مجید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ گڈاری کی رہائشی تصور بیگم بیوہ احمد خان نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے 2 بیٹے سجاد احمد ، شہباز احمد تھے، سجاد احمد کا 2011 میں انتقال ہو گیا، جبکہ سائلہ کی 2 بیٹیاں شبانہ امجداور روبینہ امجد ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ سائلہ کا بیٹا سجاد احمد شادی شدہ تھا جس کی بیوہ مسمات عائشہ سجاد اور سجاد احمد کی 2 بیٹیاں عاصمہ سجاد، رخسانہ سجاد، سائلہ کا خاوند مسمی امجد خان 14 اپریل 2020 کو فوت ہوا، چونکہ سائلہ کا بیٹا سجاد احمد اپنے والد کی وفات سے پہلے وفات پاچکا تھا اس لئے بمطابق قانون امجد خان کے انتقالِ وارثت میں سجاد احمدکو زندہ ظاہر کیا گیا جبکہ وہ والد سے پہلے 2011 میں وفات پا چکا تھا جس کی بابت سجاد احمد کو جائیداد سے حصہ نہ مل سکتا ہے۔

تصور بیگم نے بتایا کہ سجاد احمد کی 2 بیٹیوں، عاصمہ سجاد، رخسانہ سجاد اپنے والد کی جگہ اپنے دادا کی وراثت سے حصہ لے سکتی ہیں اس طرح عائشہ کو امجد خان کی وارثت سے حصہ نہیں مل سکتا، مسمات عائشہ نے محکمہ مال کے متعلقہ ذمہ داران کے ساتھ ملی بھگت کرکے اور دھوکہ دہی سے درج تصدیق کروالی۔

خاتون نے بتایا کہ مذکورہ بوگس انتقالِ کو راجہ جہانگیر اختر نمبر دار ، محمد قاسم ولد جاوید اختر اور نثار احمد برادر امجد خان نے فراڈ کرتے ہوئے تصدیق کردیا اور بعد ازاں اس انتقال کی رو سے سجاد احمد کا فرضی و جعلی انتقال وراثت جمع کروا دیا، جس کے تمام گواہان بھی مذکورہ بالا ہیں چونکہ سجاد احمد اپنے والد سے پہلے فوت ہو چکا تھا اس لئے انتقالِ وارثت میں نہ تو اس کا نام آتا ہے اور نہ ہی سجاد احمد کا نام انتقالِ وارثت میں درج کیا جاسکتا ہے ۔

تصور بیگم نے بتایا کہ سجاد احمد کے نام پر وقت وفات کوئی اراضی نہ تھی اس لئے مسمات عائشہ وقاص زوجہ محمد وقاص ساکن آڑہ بڈھار تحصیل دینہ، نثار احمد ساگن گڈاری تحصیل سوہاوہ، راجہ جہانگیر نمبردار ساگن گڈاری، محمد قاسم ولد جاوید اختر ساکن آڑہ بڈھار تحصیل دینہ، حلقہ پٹواری تحصیلدار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

تھانہ اینٹی کرپشن نے زیر دفعہ 420/468 ، 471/PPC،5/2/47 P/A کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.