ٹی ایچ کیو سوہاوہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور بچہ جاں بحق

سوہاوہ: ٹی ایچ کیو سوہاوہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور پیٹ میں موجود بچہ جان کی بازی ہار گیا، ایمرجنسی میں ایمبولینس مہیا نہ کرنے پر ماں اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی غریب فیملی پر قیامت ٹوٹ پڑی ڈاکٹروں کے بے حسی نے غریب کا گھر اجاڑ دیا۔ 9 ماہی ٹیسٹ مکمل ہونے کے باوجود تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کے عملے اور ڈاکٹروں نے بنا ایمبولینس کی سہولت کے مریضہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم جانے کے بعد ہسپتال والوں نے مریضہ کو دھکے دے کر باہر نکال دیا، علاج سے انکاری عملہ اور ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کو تڑپنے کیلئے چھوڑ دیا، ماں تڑپ تڑپ کر دنیا سے چلے گئی اور پیٹ میں موجود معصوم کلی دنیا میں آنے سے پہلے مرجھا گئی۔