بڑاگواہ والی بال ٹورنامنٹ؛ کیانی کلب نے 13 پوائنٹ سے فائنل جیت لیا

سوہاوہ: والی بال ٹورنامنٹ بڑاگواہ، کیانی کلب نے گجیال کلب کو 13پوائنٹ سے شکست دے کرفائنل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں سپر ایٹ والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاگیاجس میں علاقہ بھرسے مایاناز اور تگڑی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ کے مہمانان خصوصی افتخار بٹ بڑاگواہ،ساجد مغل سابق جنرل کونسلر،سماجی شخصیت آزاد مجید چھپرمیرا،رپورٹر سہیل ناز اور صحافی محمدنبیل حسن تھے۔
مہمانوں کا گراؤنڈ میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ کے ذریعے اسٹیج پر لایاگیا۔ مختلف ٹیموں کو ہراکرفائنل میں کیانی کلب بڑاگواہ اور گجیال کلب کی ٹیمیں پہنچی، سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیانی کلب نے گجیال کلب کو 13پوائنٹ سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔
کامیاب ٹیم کو انتظامیہ اور مہمانوں کی طرف سے مبارک باد پیش کی۔ ونر اپ اور رنر اپ ٹیموں میں مہمان گرامی نے انعامات تقسیم کئے، انتظامیہ کی جانب تمام مہمانوں اور ٹیموں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔